100 اور 1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی – اردو سائٹ

http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

1500روپے کے قومی انعامی بانڈ کی قر عہ اندازی کاپہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک انعام ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: محکمہ قومی بچت کے زیراہتمام 100 اور 1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15 مئی بروز منگل ہو گی۔

محکمہ قومی بچت کے مطابق 1500روپے کے قومی انعامی بانڈ کی قر عہ اندازی کاپہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے3 انعامات، تیسرا انعام18500 کے1696 انعامات شامل ہیں جبکہ یہ مجموعی طور پر13 ویں قرعہ اندازی ہے۔

دریں اثنا100 روپے کے بانڈ کی قر عہ اندازی کاپہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے3 انعامات، تیسرا انعام1000 روپے کے 1199 انعامات ہوںگے۔

 

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1175933/6