الٹی گنگا بہنے لگی، منڈی میں پھلوں کی قیمت میں کمی، سرکاری نرخ نامے میں زائد قیمتیں درج – اردو سائٹ

الٹی گنگا بہنے لگی، منڈی میں پھلوں کی قیمت میں کمی، سرکاری نرخ نامے میں زائد قیمتیں درج - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

سبزی منڈی میں تربوز 22روپے کلو، گرما 45روپے کلو،کیلا130روپے درجن تک فروخت کیاجارہا ہے،آڑو200،آم60روپے کلوبک رہاہے ۔فوٹو: فائل

 کراچی: سبزی منڈی میں پھلوں کی تھوک قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود کمشنر کراچی کی جاری کردہ پرائس لسٹ میں بدستور بیشتر پھلوں کی زائد قیمت درج کی جارہی ہے۔

مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین آصف احمد کے مطابق سبزی منڈی میں پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے ،اس کے باوجود شہر کیلیے جاری کردہ پرائس لسٹ میں زائد قیمت مقررکی جاری ہے،سبزی منڈی میں تربوز22 روپے کلو،گرما 45روپے کلو، کیلا 130روپے درجن تک فروخت کیا جارہا ہے، آم کی بھرپور سپلائی کی وجہ سے قیمتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

منڈی میں لنگڑا آم 60روپے کلو،لنگڑا درجہ دوم 30روپے کلو،سرولی 60 روپے کلو،سرولی درجہ دوم 30روپے کلو، سندھڑی 85روپے کلو، سندھڑی دوم 40روپے کلو، دیسی آم 50روپے کلو، دسہیری درجہ اول آم 60اور درجہ دوم 30روپے کلو ، چونسہ آم 110روپے کلو درجہ دوم چونسہ 60 روپے کلو، آڑو درجہ اول 180روپے درجہ دوم 120روپے کلو، خوبانی 50سے 60روپے کلو، خربوزہ کنگ 40روپے کلو ، سفید کولو سیب 120روپے، فالسہ 60روپے کلو فروخت ہورہا ہے تاہم سرکاری پرائس لسٹ میں کیلے کی ہول سیل قیمت 110سے 120روپے درجن، فالسہ کی قیمت 140روپے درجن، سیب کی قیمت 120روپے کلو، آڑوکی قیمت 120سے 150 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں خربوزے کی قیمت منڈی سے زائد 58سے68روپے کلو مقرر کی گئی لنگڑا آم کی تھوک قیمت 58سے78روپے کلو، سرولی آم58 سے 78روپے کلو، دسہری آم 58اور 78روپے کلو سندھڑی آم کی قیمت 100سے 120روپے مقرر کی گئی ہے، سرکاری نرخ نامے میں خوبانی کی تھوک قیمت منڈی کے مقابلے میں سو فیصد اضافے سے 120روپے کلو مقرر کی گئی ہے، چونسہ آم کی قیمت 100سے 130روپے کلو مقرر ہے۔

ادھر سبزی منڈی کے نرخ اور سرکاری نرخ نامہ میں تضادات سے ہٹ کر شہر بھر میں پھلوں کی قیمتوں میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ،طلب کم ہونے کی وجہ سے خربوزہ اور گرما پہلے عشرے کے مقابلے میں 20سے 30روپے کلو کم قیمت پر فروخت ہورہا ہے کیلا بدستور مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔

آڑو درجہ اول 200روپے کلو درجہ دوم 150روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے خوبانی 150سے 200روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے، تربوز 30سے 40روپے کلو فروخت ہورہا ہے،مقامی سیب 150سے  200روپے کلو ایرانی سیب 200سے 250روپے کلو جبکہ درآمدی یورپی سیب 400روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے چیری کا 450گرام وزن کا ڈبہ 170سے 200روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ آم سندھڑی 120سے 140روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے، دسہری ، سرولی اور لنگڑا آم 100روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے، دیسی آم 70سے 80روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1198870/6