ڈالر کی انٹربینک قدر18 پیسے بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں برقرار – اردو سائٹ

ڈالر کی انٹربینک قدر18 پیسے بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں برقرار - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر18 پیسے کے اضافے سے 124 روپے22 پیسے پر بند ہوا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاو کاسلسلہ جاری رہا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیرکسی تبدیلی کے 123 روپے50 پیسے پر بند ہوالیکن اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر18 پیسے کے اضافے سے 124 روپے22 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز تمام دن زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاو دیکھنے میں آیا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرکا آغاز 124 روپے سے ہوا جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک بتدریج بڑھتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 124 روپے22 پیسے پر کلوزنگ ہوئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا آغاز123 روپے سے ہوا جو ایک موقع پر 124 روپے15 پیسے کی سطح تک بھی پہنچ گیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام ہر ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ بغیرکسی تبدیلی کے 123 روپے50 پیسے پر بند ہوئے۔

 

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1276569/6