نواز شریف کے بیان سے بھارتی مؤقف کی تائید ہوئی، بھارتی وزیرِ دفاع – اردو سائٹ

نواز شریف کے بیان سے بھارتی مؤقف کی تائید ہوئی، بھارتی وزیرِ دفاع - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا، ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں، نرملا ستھارامن (فوٹو: فائل)

نئی دہلی،: بھارتی وزیر دفاع نِرملا ستھارامن نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان کو ایک’ سنجیدہ انکشاف‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بھارتی موقف کی تائید ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرِ دفاع نے کہا کہ  یہ ایک سنجیدہ انکشاف ہے، نواز شریف کے اس بیان سے بھارت کے اس مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا تھا، ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں اور اس معاملے پر ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ماہ رمضان سے لے کر امرناتھ یاترا تک کے عرصے میں جنگ بندی کی تجویز کے ایک جواب میں کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جموں و کشمیر کا معاملہ بہت اہم ہے اور اسے حساس طریقے سے نمٹنا ہوگا‘۔ نرملا نے جموں و کشمیر میں جنگ بندی کو ایک ناقابل عمل آپشن بھی قرار دیا۔

یہ پڑھیں: سرحد پار جا کر 150 افراد کا قتل قابل قبول نہیں، نواز شریف

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں 150 افراد کو قتل کرنے والے پاکستان سے آئے تھے جنہیں نان اسٹیٹ ایکٹرز کہا جاتا ہے۔ اس بیان کے بعد سے نواز شریف پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی میڈیا پر اس معاملے پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1175673/10