دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ترک ماہرین – اردو سائٹ

http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

2030 میں خطہ یورپ کا 8 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہو گا، ماہرین۔ فوٹو : فائل

انقرہ: ترک ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 

ترک ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جب کہ 2030 میں خطہ یورپ کا 8 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہو گا۔

انقرہ سوشل سائنسز یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر کے مسلمانوں کا 20 فیصد  سے زائد یورپ، شمالی امریکا اور آسڑیلیا میں آباد ہے۔ خطہ یورپ میں اس وقت مسلم نفوس  44 ملین ہے، جبکہ امریکا میں یہ تعداد 5 ملین سے زائد ہے۔

 

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1175817/10