گجرات میں عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا اچھال دیا گیا – .

http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا۔ فوٹو : اسکرین گریپ

گجرات میں تحریک انصاف کے جلسے میں دوران خطاب عمران خان پر جوتا اچھال دیا گیا لیکن خوش قسمتی سے وہ اس سے بچ گئے۔

گجرات میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے دوران عمران خان جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا اچھال دیا لیکن خوش قسمتی سے وہ چیرمین پی ٹی آئی کو نہ لگا بلکہ ان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا، واقعے کے فوراً بعد عمران خان خطاب چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے سیاست دانوں پر جوتا اچھالنے کے واقعات میں دن بدن تیزی آتی جارہی ہے اور اب تک اس کی زد میں متعدد رہنما آچکے ہیں چند ہفتے قبل ایک تقریب کے دوران وزیرداخلہ احسن اقبال کو جوتا مارا گیا جب کہ چند روز قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کو بھی جوتا مارا گیا جو ان کے سینے پر لگا تھا۔