(ن) لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا – اردو سائٹ

http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

37 ارکان پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کے سربراہ شہباز شریف ہوں گے۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن ) نے 37 ارکان پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے جو 2018 کے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی امور پر فیصلے کرے گا، پارٹی صدرشہباز شریف مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ہوں گے جب کہ چوہدری نثار کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا ہے۔

(ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیردفاع غلام دستگیر، چودھری شیر علی ،حمزہ شہبازشریف، مریم نواز، پرویز ملک، پرویز رشید ،رانا تنویر حسین، چودھری محمد برجیس طاہر، سردار مہتاب احمد خان،امیر مقام  شامل ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1193147/1