حمزہ عباسی اور ریحام خان نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھجوا دیے – اردو سائٹ

حمزہ عباسی اور ریحام خان نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھجوا دیے - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے ہی قانونی جنگ چھڑ گئی . فوٹو : فائل

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے معاملے پر تحریک انصاف کے رکن حمزہ علی عباسی اور ریحام خان نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھجوا دیے۔

ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے ہی قانونی جنگ چھڑگئی، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور اداکار حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے پڑھ لینے کا دعویٰ کیا اور میڈیا پر آکر کتاب کے کئی مندرجات بھی بتا دیئے جس کے بعد ریحام خان اور حمزہ عباسی میں پہلے تو سوشل میڈیا پر تکرار ہوئی اس کے بعد انہوں نے حمزہ علی عباسی کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے حمزہ عباسی نے ان سے متعلق میڈیا پرجھوٹی خبریں پھیلائیں اور شہبازشریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے اور احسن اقبال سے رابطے کے الزامات بھی لگائے۔

ریحام خان نے قانونی نوٹس میں حمزہ عباسی سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ عباسی میڈیا کے ہر اس پلیٹ فارم پر معافی مانگیں جہاں انہیں بدنام کیا گیا، ایسا نہ کرنے پر حمزہ عباسی کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا جائے گا۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے بھی ریحام خان کو لندن میں قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان نے میری جعلی ای میل اپ لوڈ کی ہے، اس جعل سازی پر انہیں لندن میں لیگل نوٹس بھیجوں گا، آپ اس نوٹس اور اس سے پہلے ہونے والے نوٹسز کا جواب دیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1197079/1