کورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید، 2 زخمی – اردو سائٹ

کورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید، 2 زخمی - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا . (فوٹو: فائل)

 کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں رینجرز آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

رینجرز حکام کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے زمان ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :حب چوکی کے قریب خوکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا

رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور جناح اسپتال سے ایک مشکوک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1198899/1