پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا – اردو سائٹ

پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

اے پی ایم ایل سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، ڈاکٹر امجد۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا۔

اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے افطار ڈنر سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نااہلی کیخلاف اپیل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہو گا۔ پرویز مشرف آئندہ انتخابات میں4 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف آیا تب بھی پرویز مشرف پاکستان آئیں گے اور پارٹی کے لئے انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

اے پی ایم ایل سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اتحادی جماعتوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی ، آئندہ ایک دو روز میں ملک بھر سے پارٹی امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد امجد نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یکم جون کو دبئی میں سید پرویز مشرف کی سربراہی میں پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1198979/1