نوازشریف دوسروں کو جو دکھ پہنچاتے ہیں اس کا انہیں احساس نہیں، چوہدری نثار – اردو سائٹ

نوازشریف دوسروں کو جو دکھ پہنچاتے ہیں اس کا انہیں احساس نہیں، چوہدری نثار - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

نوازشریف کے پیادے 6 ماہ سے میرے خلاف گھناؤنا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، چوہدری نثار فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ انہیں میرے کس بیان سے دکھ پہنچا، اگر عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کرنے کے میرے بیان سے دکھ ہوا تو یہی بات تو شہباز شریف بھی کہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارخان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ انہیں میرے کس بیان پر دکھ ہوا، اگر عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کرنے کے بیان سے دکھ ہوا تو یہ مشورہ تو شہباز شریف بھی انہیں دیتے رہے ہیں، عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کرنے کی بات سینئر ارکان نے بھی کی تو نواز شریف کو دکھ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو درخواست دیتا لیکن تھوک کر نہیں چاٹتا، چوہدری نثار

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن خود جو دکھ  وہ دوسروں کو پہنچاتے ہیں اس کا انہیں احساس نہیں ہوتا، انہیں قطعاً احساس نہیں کہ ان کی بہت سی باتوں سے شاید کسی اور کو دکھ پہنچا ہو، نوازشریف کے پیادے  گزشتہ 6 ماہ سے میرے بارے میں تضحیک آمیز پراپیگنڈا کر رہے ہیں، میرے متعلق لغو اور تضحیک آمیز پراپیگنڈے پر انہیں کوئی دکھ نہیں پہنچا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1223298/1