شاہ محمود قریشی کے بھائی نے (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا – اردو سائٹ

شاہ محمود قریشی کے بھائی نے (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

میں پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں لیکن ووٹ مسلم لیگ (ن) کودوں گا، مرید حسین قریشی۔ فوٹو : فائل

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی نے این اے 157 میں مسلم لیگ (ن) کے عبدالغفارڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، مرید حسین قریشی کا کہنا تھا کہ این اے 157 میں مسلم لیگ (ن) کے عبدالغفار ڈوگر کی حمایت کا اعلان یوسف رضا گیلانی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کیا، یوسف رضا گیلانی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملتان اور جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تباہی کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔

مرید قریشی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اور میرے درمیان اختلافات پیدا کرنے والے زین حسین قریشی ہیں، پیپلزپارٹی کو شاہ محمود کے خلاف لڑنے کے لیے کوئی امیدوارہی نہیں ملا جب کہ آصف زرداری حامد سعید کاظمی کو شاہ محمود کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے راضی کرنے آئے لیکن نہ کرسکے، میں پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں لیکن ووٹ مسلم لیگ (ن) کودوں گا جب کہ اپنے تحفظات آصف زرداری کے سامنے رکھ کر پھر کوئی فیصلہ کروں گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1223580/1