سیاسی پوسٹر پھاڑنے پر بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزم گرفتار – اردو سائٹ

سیاسی پوسٹر پھاڑنے پر بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزم گرفتار - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

سنگ دل ملزمان نے پوسٹر پھاڑنے پر بچے کو رسیوں اور کھمبے سے باندھ کر غیر انسانی تشدد کیا فوٹو:ٹوئٹر

بھکر: سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑنے پر معصوم بچے کو بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھکر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑنے پر 4 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سنگ دل ملزمان نے پوسٹر پھاڑنے پر بچے کو رسیوں اور کھمبے سے باندھ کر غیر انسانی تشدد کیا تھا۔ ملزمان پرویز خاں اور امیر خاں کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا۔  معصوم بچے پر تشدد کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1223638/1