ملک کے سربراہ کی عزت نہیں ہوگی تو ملک کیسے چلے گا، شاہد خاقان عباسی – اردو سائٹ

ملک کے سربراہ کی عزت نہیں ہوگی تو ملک کیسے چلے گا، شاہد خاقان عباسی - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

وقت بتائے گا کہ قمرلاسلام راجہ بے گناہ ہے، شاہد خاقان عباسی – فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں کبھی عدالتوں نے گھسیٹا تو کبھی ہمارے خلاف دھرنے ہوئے لیکن پھر بھی ہماری حکومت نے کام کیا جب کہ ملک کے سربراہ کی عزت نہیں ہوگی تو ملک کیسے چلے گا۔

کلر سیداں میں چوک پنڈوڑی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے (ن) لیگ توڑنے کے لیے نیب بنائی تھی اور ہمیں کبھی عدالتوں نے گھسیٹا گیا تو کبھی ہمارے خلاف دھرنے ہوئے لیکن پھر بھی ہماری حکومت نے کام کیا جب کہ ملک کے سربراہ کی عزت نہیں ہوگی توملک کیسے چلے گا۔

شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ آج سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ انتخابات کوغیر متنازع بنایا جائے جس کے لئے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ الیکشن شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ قمرلاسلام راجہ کو جس دن ٹکٹ ملا اُسے دوسرے دن گرفتار کرلیا گیا، وقت بتائے گا کہ قمرلاسلام راجہ بے گناہ ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم یہ تماشے ماضی میں دیکھ چکے ہیں، یہ معاملات نہیں چلتے اور نوجوانوں کو روزگار الزامات سے نہیں بلکہ معیشت مضبوط ہونے سے ملے گا، ملک کی معیشت صرف مسلم لیگ (ن) مضبوط کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت پر ہمدردی کا ووٹ پیپلزپارٹی کو ملا لیکن اُس کے باوجود پیپلزپارٹی نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں کچھ نہیں کیا اور محترمہ کی شہادت کے بعد زرداری نے پاکستان کوتباہ کردیا اور عمران خان کو بھی عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے یہ عوامی الیکشن ہے، سرکس نہیں جب کہ انشااللہ 25 جولائی کو ہماری فتح ہوگی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1223770/1