پولیس انتخابات میں رخنہ اندازی کو ناکام بنانے کیلے چوکس ہے، آئی جی خیبرپختونخوا – اردو سائٹ

پولیس انتخابات میں رخنہ اندازی کو ناکام بنانے کیلے چوکس ہے، آئی جی خیبرپختونخوا - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،آئی جی کے پی

پشاور: آئی جی خیبر پختون خوا محمد طاہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران پولیس رخنہ اندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح چوکس ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا محمد طاہر نے کہا ہے کہ شفاف اور پر امن انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ الیکشن کے دوران پولیس غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے امن عامہ میں رخنہ اندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح چوکس ہے۔

آئی جی  کے پی کے نے کہا کہ دہشتگردی اور دیگر درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرکے خیبر پختونخوا پولیس نے بہادری کی انمٹ تاریخ رقم کردی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1223753/1