کراچی کے ہر شہری سے ایک ایک درخت لگانے کی اپیل – اردو سائٹ

کراچی کے ہر شہری سے ایک ایک درخت لگانے کی اپیل - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

میں بھی 10 ہزار درخت لگاؤں گا، چیرمین واٹر بورڈ

 کراچی: ترجمان واٹر کمیشن نے کراچی کے ہر شہری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ایک درخت لگائے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پانی کی فراہمی و نکاسی آب سے متعلق واٹر کمیشن کی سماعت ہوئی جہاں واٹر کمیشن کے روبرو چیئرمین واٹر بورڈ اور گھی، تیل، کیمیکلز اور دیگر فیکٹری مالکان پیش ہوئے جب کہ کمیشن میں ایچ ایم گھی مل،رائیونڈ طفیل، طفیل کیمیکلز،ولی ائل ملک،کوثر گھی ملک کو انتباہ جاری کیا گیا۔

کمیشن سربراہ نے ریمارکس میں فیکٹری مالکان کو دو ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ  ٹریٹمنٹ پلانٹ 3 ماہ میں نصب نہ کیا گیا تو فیکٹری کو سیل کردی جائیگی۔

ترجمان واٹر کمیشن نے سماعت کے دوران کہا کہ شہر سے درخت ہی غائب ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے شہریوں کو اپیل کریں کہ ہر شہری ایک ایک پودا لگائے اور ڈی ایچ اے کے ہر گھر میں دو درخت لگانے کا کہیں جب کہ میں خود بھی ایک دو دن یا اس ہفتے سے درخت لگاؤں گا جس پر چئیرمین واٹر بورڈ نے بھی وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی 10 ہزار درخت لگاؤں گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1223887/1