آصف زرداری کا عام انتخابات میں نواب شاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان – .

http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

2018 کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائیں گے، آصف علی زرداری ۔ .

نواب شاہ:  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 سے عام انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ 

آصف زرداری  نے ضلعی  سیکریٹریٹ نواب شاہ کے افتتاح کے بعد ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے نامکمل منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، ہم ثابت کردیں گے کہ سندھ ترقی میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ  2018 کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائیں گے اور ایک بار پھر عوام کی خدمت کریں گے۔