کراچی میں 10 سالہ حافظ قرآن لاپتا، اہل محلہ کا احتجاج – .

http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

عثمان 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، قصور کی زینب کی طرح اس کی والدہ بھی عمرے پر گئی ہوئی ہیں۔ .

 کراچی: شہر قائد میں برنس روڈ کا رہائشی 10 سالہ عثمان لاپتا ہوگیا جس پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے فوڈ اسٹریٹ  بند کرادی، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ماںیٹرنگ ڈیسک کے مطابق قصور میں زینب قتل کیس کے بعد اب کراچی میں ایک 10 سالہ بچہ عثمان لاپتا ہوگیا ہے اور اس کی والدہ بھی عمرے پر گئی ہوئی ہیں۔ بچہ غائب ہونے پر اہل خانہ و اہل محلہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے برنس روڈ کی دکانیں بند کرادیں، ٹائر جلائے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بھی معطل کردی۔

متعلقہ ایس پی نے اہل کاروں کے ہمراہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوگئی بعدازاں رینجرز بھی پہنچ گئی جس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔

احتجاج میڈیا پر نشر ہوتے ہی آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ مظاہرین سے یک جہتی کے لیے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری علیحدہ علیحدہ برنس روڈ پہنچ گئے۔

اہل خانہ کے مطابق 10 سالہ بچہ عثمان 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، وہ قرآن حفظ کررہا ہے اور اب تک 22 پارے حفظ کرچکا ہے بچے کی والدہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔