اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، 4 سی ڈی اے ملازمین گرفتار – اردو سائٹ

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، 4 سی ڈی اے ملازمین گرفتار - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

سی ڈی اے ملازمین نے دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کا پولیس کو بیان۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں 4 سی ڈی اے ملازمین نے لڑکی کو زیادتی کا نشانا بنایا تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں سی ڈی اے کے 4 ملازمین نے لڑکی کو زیادتی کا نشانا بنا ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 اگست کو پیش آیا تھا تاہم متاثرہ لڑکی کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ چاروں سی ڈی اے ملازموں نے دھمکیاں دے کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف نائن پارک میں زیادتی کے واقعے پر سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس میں کہا کہ ایف نائن پارک اسلام آباد کا سب سے بڑا پارک ہے، وہاں لائٹس کیوں نہیں لگائی گئیں، سب سے بڑے پارک میں لڑکی کےساتھ زیادتی ہوگئی اور آپ کہتے ہیں بلب خراب ہیں، شام تک تمام لائٹس ٹھیک کروا کر رجسٹرار کو رپورٹ پیش کی جائے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1278468/1