ہالی ووڈ کی ہاررفلم ’’سمر آف 84 ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری – اردو سائٹ

ہالی ووڈ کی ہاررفلم ’’سمر آف 84 ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

فلم 3اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’سمر آف 84 ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

فرانسس سیمارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نو عمر لڑکے اورلڑکیوں کے گروپ کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے پڑوس میں رہنے والے پولیس افسر کی پراسرار سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے۔اس دوران ان لڑکیوں پر انکشاف ہوتا ہے کہ وہ پولیس افسر د ر اصل ایک سیریئل کلر ہے۔

فلم کی کاسٹ میں گراہم ورشر،جوڈاہ لیوس،رچ سومر،جیسن گرے،شونا جوہنسن،کیلب ایمری اور مارک پرینڈن شامل ہیں۔ فلم 3اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1222842/24