سونم کے شوہر کی بھی بالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں – اردو سائٹ

سونم کے شوہر کی بھی بالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

آنند آہوجا نے بھارتی فلم نگری میں انٹری کیلیے سونم کی بہن کی خدمات حاصل کرلی۔

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے بھی انڈسٹری میں انٹری دینے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ 

بالی ووڈ میں ان دنوں اداکاروں کے بچوں کی انٹری کی خبریں اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں اور ہر کوئی اپنے عزیز کو فلم نگری میں داخل کرانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا جس کی تازہ مثال سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما ہے جو فلم ’لوراتیری‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ معروف اداکارہ سونم کپور کے شوہر اور معروف ڈیزائنر آنند آہوجا نے بھی فلم نگری میں داخل ہونے کے لئے کمر کس لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لئے تیاری کرلی ہے لیکن آنند کی یہ انٹری بطور اداکار نہیں بلکہ پروڈیوسر ہوگی جس کے لئے انہوں نے سونم کی بہن ریہا کپور کی خدمات حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنند آہوجا کپور خاندان کو فلم بنانے کے لئے آمادہ کررہے ہیں جس کے لئے انہوں نے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی، سونم کپور کا انکشاف

واضح رہے آنند آہوجا کا شمار بھارت کے بڑے بزنس مینوں میں ہوتا ہے جب کہ سونم اور آنند کی ملاقات 2014 میں ایک تقریب میں ہوئی تھی تاہم طویل عرصے جاری رہنے والی دوستی 8 مئی کو شادی کے رشتے میں بدل گئی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
https://www.express.pk/story/1277609/24