تیسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ – .

تیسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ - ایکسپریس اردو
http://mouj.pk/product/heamo-tablet/

نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ڈونیڈن: تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا ہے اور پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ شاہینوں کے پاس سیریز بچانے کا یہ آخری موقع ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔